6 اگست 2013 - 19:30
افریقی ملکوں سے تعلقات ایران کی ترجیحات میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگيری نے کہا ہے کہ افریقی ملکوں سے تعلقات قائم کرنا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگيری نے کہا ہے کہ افریقی ملکوں سے تعلقات قائم کرنا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق اسحاق جہانگيری نےتہران میں  سیرالئون کے وزیر خارجہ سے سامورا کامارا سے ملاقات میں کہا کہ افریقی ملکوں کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ وہاں امن و استحکام قائم ہو۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سیرالئون کی حکومت ترقی وپیشرفت کی منزلین طے کرنے میں کامیاب ہوگي۔
اسحاق جہانگيری نے کہا کہ باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے کے لئے دونون ملکون کے حکام کی دلچسپی سے ظاہرہوتا ہےکہ دونون ملکوں کےدرمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس ملاقات میں سیرالئون کے وزیر خارجہ نے بھی تمام میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲